'ایسا کام کرنا چاہتی ہوں کہ مرنے کے بعد بھی لوگ احترام سے میرا نام لیں'

'ایسا کام کرنا چاہتی ہوں کہ مرنے کے بعد بھی لوگ احترام سے میرا نام لیں'

لاہور: اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان، شہزاد رائے، ابرار الحق اور جواد احمد سمیت بے شمار لوگ ایسے ہیں جنہوں نے انسانی خدمت کا بیڑا اٹھایا اور خاص طور پر مولانا عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کے لیے وقف کر دی تھی۔


میرا نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ دنیا سے جانے کے بعد بھی نہیں مرتے بلکہ اپنے کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں اور میں بھی کوئی ایسا بڑا کام کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ میرے جانے کے بعد بھی احترام سے میرا نام لیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں صرف ایک خواب ہے کہ مجھے ایک ایسا پلیٹ فارم مل جائے جس کے تحت میں دکھی انسانیت کی مرتے دم تک خدمت کرتی رہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں