عراق، فوجیوں کے قتل کے الزام میں 27ملزمان کو سزائے موت

عراق، فوجیوں کے قتل کے الزام میں 27ملزمان کو سزائے موت

بغداد:عراق کی ایک عدالت نے سیکڑوں زیرتربیت فوجی اہلکاروں کے قتل کے الزام میں 27 ملزمان کو سزائے موت دینے کے احکامات جاری کر دیے ۔

یہ ملزمان3 برس پہلے فوج کے زیر تربیت سیکڑوں نوجوانوں کے قتل عام میں ملوث پائے گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2014ءمیں داعش نے تکریت ایئر اکیڈمی پر حملہ کرتے ہوئے فوج میں بھرتی کے خواہش مند 1700 نوجوانوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اس قتل عام میں مارے جانے والے نوجوانوں کی تعداد قریب 800 تھی جبکہ گزشتہ برس بھی اس حملے میں ملوث36 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں