شاہد خاقان عباسی انتخابات تک وزیراعظم رہیں گے، نواز شریف کا اعلان

شاہد خاقان عباسی انتخابات تک وزیراعظم رہیں گے، نواز شریف کا اعلان

اسلام آباد: لاہور روانگی سے قبل پنجاب ہاوس میں مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا شاہد خاقان عباسی انتخابات تک وزیراعظم رہیں گے اور شہباز شریف پنجاب سنبھالیں گے۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا شہباز شریف پنجاب کی جان اور پورے پاکستان کی شان ہیں اور انہوں نے پنجاب کو رول ماڈل بنایا ہے اور انہیں ابھی مزید بہت کچھ کرنا ہے۔ تمام لیگی قیادت نے وزارت عظمی سے متعلق نواز شریف کے فیصلے کی توثیق کر دی۔


یاد رہے 28 جولائی کو پاناما کیس میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد وہ وزارت عظمی کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔ نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں