ایرانی ڈرون امریکی لڑاکا طیارے کے انتہائی قریب پہنچ گیا

ایرانی ڈرون امریکی لڑاکا طیارے کے انتہائی قریب پہنچ گیا

تہران: ایرانی ڈرون امریکی لڑاکا طیارے کے انتہائی قریب پہنچ گیا ۔امریکی بحریہ کے ایک عہدے دار نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ڈرون تین گھنٹوں سے طیارہ بردار جہاز کے گرد چکر لگا رہا تھا۔ اور وہ غیر مسلح تھا۔ایک ایرانی ڈرون امریکی نیوی کے ایک لڑاکاجیٹ سے محض 30میٹر کے فاصلے تک پہنچ گیا جو طیارہ بردار امریکی بحری جہاز یوایس ایس نمٹز پر اترنے والا تھا۔

یہ جہاز اس وقت خلیج فارس کے سفر پر ہے۔امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جس وقت ایک امریکی لڑاکا جیٹ ایف ۔ اے 18ای طیارہ بردار جہاز کے عشرے پر اتر رہا تھا ، تو ایک ایرانی ڈرون کیوکیو ایم ون خطرناک حد تک اس کے قریب آگیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ بردار جہاز کے عہدے داروں نے کئی ریڈیو پیغامات بھیجے کہ ڈرون کو اس مقام سے دور رکھا جائے ۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایرانی ڈرون تین گھنٹوں سے طیارہ بردار جہاز کے گرد چکر لگا رہا تھا۔ اور وہ غیر مسلح تھا۔

امریکی عہدے داروں کو کہنا تھا کہ ایرانی فوج کی جانب سے امریکی طیاروں کے انتہائی قریب غیر پیشہ ورانہ انداز میں قریب آنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ یہ اس سال کا ایسا 13 واں واقعہ ہے۔پچھلے مہینے خلیج فارس میں ایک ایرانی کشتی کے امریکی بحری جہاز کے 140 میٹر کے فاصلے تک آنے کے بعد اسے باز رکھنے کے لیے انتباہی گولے داغے گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں