"آج کا شو مسلم لیگ کی ضرورت ہے"،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے" آج کا شو مسلم لیگ ن کی سیاسی ضرورت ہے ،نوا ز لیگ نے سیاسی طور پرزندہ رہنے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا".،

 شاہ محمود قریشی کا یہ بھی  کہنا تھاآج کے شو کا موازنہ بینظیر بھٹو شہید سے نہیں کیا جا سکتا ،بی بی شہید آمریت کیخلاف نکلی تھیں ،نواز شریف بتائیں وہ آج کی ریلی کس کےخلاف نکال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ن لیگ ضرور جلوس نکالیں لیکن سرکاری وسائل استعمال نہ کرے لیکن پنجاب حکومت کے وسائل اس ریلی کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا حکمران ہم پر کنٹینر کی سیاست کرنے کے الزام لگاتے رہے ہیں لیکن یہ لوگ نقل کرنے میں بھی ماہر ہیں۔

آج خود کنٹینر پر سوار ہیں،ان کا کہنا تھا نواز شریف خود کہتے رہے ہیں ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں اور سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرینگے لیکن جے آئی ٹی رپورٹ ان کی توقعات کے برعکس آئی تو آپ سیخ پا ہو گئے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں