لاہور روانگی کے وقت نواز شریف کی گاڑی کو لیگی کارکنان چومتے رہے

لاہور روانگی کے وقت نواز شریف کی گاڑی کو لیگی کارکنان چومتے رہے

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی گاڑی پنجاب ہاﺅس سے باہر نکلی تو کارکنان کی بڑی تعداد ان کی گاڑی پر امڈ آئے اور گاڑی کو چومتے ہوئے نعرے لگاتے رہے۔متعدد کارکنان نواز کو دیکھ کر روتے بھی رہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس کیس میں نا اہل ہونے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف آج اپنی سیاسی طاقت کا پہلا مظاہرہ کرنے کے لیے پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم کی روانگی سے قبل وزیراعظم خاقان عباسی اور ان کی کابینہ کے متعدد اراکین نے پنجاب ہاؤس میں ان سے ملاقات کی اور انھیں الوداع کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں