سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری کی رات گئے طبیعت ناساز ہوگئی

سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری کی رات گئے طبیعت ناساز ہوگئی

لاہور: سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری کی رات گئے طبیعت ناساز ہوگئی۔

فیملی ڈاکٹر کے مطابق تیس گھنٹے مسلسل سفر کے باعث طبیعت خراب ہوئی۔، ڈاکٹر نے انہیں آرام کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن طاہر القادری کا کہنا ہے جب تک شریف خاندان منطقی انجام تک نہیں پہنچے گا،آرام نہیں کریں گے۔

عوامی تحریک کے کارکن اپنے قائد کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور اپنے قائد کی جلد صحت یابی کے لیئے دعائیں کر رہے ہیں ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.