علیحدگی کے باوجود ملائکہ نے ارباز سے بار بار ملنے کی انوکھی وجہ بتا دی

علیحدگی کے باوجود ملائکہ نے ارباز سے بار بار ملنے کی انوکھی وجہ بتا دی

ممبئی: جب سے ارباز خان اور ملائکہ اروڑا میں باضابطہ طور پر علیحدگی ہوئی ہے تب ہی سے میڈیا ان دونوں کی تمام نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ دنوں ارباز کے 50ویں جنم دن کے موقع پر ملائکہ کو ایک مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا۔ جہاں ارباز سے علیحدگی کے بعد ان کا پہلا انٹرویو لیا گیا جس میں انہوں نے اپنے سابقہ شوہر سے علیحدگی کی وجوہات کو تفصیل سے بیان کیا۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے ارباز سے ملاقاتوں کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ارباز میری فیملی کا حصہ ہیں وہ میرے بچوں کے باپ ہیں۔ تمام چیزیں رات ہی رات تبدیل نہیں ہو جاتیں ہمارے درمیان جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان ہی رہنا چاہیئے کیونکہ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے۔

ملائکہ نے مزید کہا ہمیں کسی کو کوئی چیز ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ارباز خان سے ملاقات میرے بیٹے کو خوش کرتی ہے اور یہی وجہ ہے جس سے میں بھی خوش ہوتی ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں