لاہور: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں شہباز شریف نے کہا کہ عوام سے رابطہ رکھنا ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے اور یہ جمہوری نظم و ضبط کا محور اور سیاسی جماعتوں کے لئے آکسیجن کا کردار ادا کرتا ہے۔
b216a1a499255eb49d039480d88dea8eوزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ یہ عوام کا اعتماد ہے جس نے نواز شریف کو حوصلہ دیا اللہ تعالیٰ میرے بھائی، قائد اور ریلی میں شریک تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے۔
2789710dd48b16d1b23153303b17f3acدوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی نہ کسی کے خلاف ہے اور نہ ہی احتجاج۔ نواز شریف عوام کے ساتھ اپنے گھر جا رہے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاسی قیادت کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے انتظامات کئے جاتے ہیں جبکہ ایسے مواقع پر تھریٹ الرٹ ہوتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں