شمالی کوریا مزید سنگین اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کر سکتا ہے، جاپان

شمالی کوریا مزید سنگین اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کر سکتا ہے، جاپان

ٹوکیو : جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا مزید سنگین اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کر سکتا ہے ۔جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کی سالانہ دفاعی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو ایٹمی وارہیڈز سے لیس کرنے کی ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر لیتا ہے تو وہ مزید سنگین اور تواتر کے ساتھ اشتعال انگیز سرگرمیوں میں مشغول ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کی تیاری ، چھوٹے حجم کے وارہیڈز اور بیلسٹک میزائلوں کی رینج مزید بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے اور تیاریوں کو خفیہ رکھتے ہوئے اچانک حملے کرنے کی صلاحیت بڑھا رہا ہے جس سے جاپان اور بین الاقوامی برادری کو گہری تشویش لاحق ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں