لاہور کی مقامی عدالت نے عائشہ احد کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی

لاہور کی مقامی عدالت نے عائشہ احد کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی

لاہور: عائشہ احد ملک کی مشکلات میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے ۔

لاہور کی مقامی عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کی عائشہ احد کو ہراساں نہ کیا جائے. عدالت نے عائشہ احد کی درخواست پر جنوبی چھاونی پولیس سے جواب بھی مانگ لیا. 

ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے عائشہ احد کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل علی ضیاء باجوہ نے بتایا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے ان موکلہ کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا اور اب صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان کے ایما عائشہ احد کو ہراساں کیا جا رہا.

درخواست میں عائشہ احد نے یہ دعوٰی بھی کیا کہ وردی اور سفید لباس والے افراد کے ان کے گھر باہر نگرانی کرتے ہیں اور ان کا گھر کے باہر تعاقب کیا جا رہا ہے.

درخواست گزار عائشہ احد نے استدعا کی کہ صوبائی وزیر قانون کو ہراساں کرنے روکا جائے اور درخواست گزار عائشہ احد کو سیکیورٹی فراہم کی جائے. ایڈیشنل سیشن جج نے عائشہ احد کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی. درخواست پر مزید کارروائی 10 اگست کو ہوگی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں