کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں ،اغوار کار اور جعلی میجر سمیت 10 ملزم گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں ،اغوار کار اور جعلی میجر سمیت 10 ملزم گرفتار

کراچی: شہرکے  مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپے مارکراغوار کار  اور جعلی میجر سمیت دس ملزمان گرفتار کرلئے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سفاری پارک کے قریب مبینہ ٹاﺅن پولیس نے کارروائی کر کے اغوار کار جاوید کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے سو لہ سالہ صدف کو بازیاب کر لیا ۔ جبکہ دوسری کارروائی میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔  بلدیہ کے علاقے مدینہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے پانچ ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ۔ ایس پی بلدیہ آصف رازق کے مطابق ملزمان میں اسٹر ئٹ کرمنل اور مو ٹر سائیکل لفٹر شامل ہیں۔ جبکہ رضویہ پولیس نے کارروائی کر کے جعلی میجر کو گرفتارکر لیا ۔۔ جعلی میجر کے قبضے سے آرمی کا جعلی کارڈ برآمد ہوا ہے ۔ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ سر جانی اور کلفٹن پولیس نے کارروا ئی کر کے دو ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر لیا ،،ادھر سعید آباد تھانے کے قریب مرغی کے ٹرک اور مزدہ میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد ذخمی ہو گئی ، جنہیں طبی امداد کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جبکہ پولیس نے مزدہ اور ٹرک کے ڈرئیوار کو گرفتارکر لیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں