رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا، ڈاکٹر عاصم

رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا، ڈاکٹر عاصم

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا کراچی میں رینجرز نے دہشت گردی کے خلاف اچھا کام کیا اور ہمیں اس کو سراہنا چاہیے۔

احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع پر مرکزی ملزم ڈاکٹرعاصم عدالت میں پیش ہوئے جہاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ فوج نے پاکستان میں جب کہ کراچی میں دہشت گردی کے خلاف رینجرز نے بہت اچھا کام کیا ہے، ہمیں رینجرز کی کارکردگی کو سراہنا چاہیے جب کہ رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ ادویات دیکر بیان لینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نو کمنٹس۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ اللہ کا نظام ہے جیسی کرنی ویسی بھرنی ۔ نواز شریف پاکستانیوں کو پیغام دے رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں وہ غلط پیغام دے رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں