مسلسل شکستوں کے باوجود بھارت کیخلاف تیسرے میچ میں مقابلے کیلئے تیار ہیں،اینجلو میتھیوز

مسلسل شکستوں کے باوجود بھارت کیخلاف تیسرے میچ میں مقابلے کیلئے تیار ہیں،اینجلو میتھیوز

پالے کیلے:سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر انجیلو میتھیوز نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں میں مسلسل شکستوں کے باوجود تیسرے میچ میں بھرپور مقابلے کے لئے تیار ہیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بھارتی ٹیم نے ہم سے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی،جو غلطیاں ہوئیں ہیں ان پر تیسرے میچ میں کنڑول کرینگے اور بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش کرینگے۔

اپنے ایک بیان میں انجیلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بھارتی ٹیم نے ہم سے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ دو میچوں میں جو غلطیاں ہوئیں ہیں ان پر تیسرے میچ میں کنڑول کرینگے اور بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دو میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تیسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے کو شش کرینگے۔

یاد رہے کہ بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 اگست سے پالے کیلی میں شروع ہو گا۔ انجیلو میتھیوز نے ٹیم کو خبردار کیا کہ بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کارکردگی دیکھنا ہوگی۔

مصنف کے بارے میں