کنٹینر کے خلاف تقریریں کرنے والے خود کنٹینر پر آگئے ٗاسد عمر

کنٹینر کے خلاف تقریریں کرنے والے خود کنٹینر پر آگئے ٗاسد عمر

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ کنٹینر کے خلاف تقریریں کرنے والے خود کنٹینر   پر آگئے۔

بدھ کو پی ٹی آئی رہنما ء اسد عمر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جو کنٹینرکے خلاف تقریریں کرتے تھے آج وہ خود کنٹینرپرآگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کی اور عوام کے بنیادی حقوق سلب کئے جبکہ شاہی خاندان کیلئے دفعہ 144کو نظر انداز کیا گیاہے۔

اسد عمر نے ‘رانجھا رانجھا کہندی میں تے آپ ہی رانجھا ہوئی ‘بھی ٹوئٹ کیا۔

مصنف کے بارے میں