امام فیصل مسجد کو سیاسی معاملات پر بات کرنے سے روک دیا گیا

امام فیصل مسجد کو سیاسی معاملات پر بات کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں واقع فیصل مسجد کے امام کو جمعہ کے خطبے کے دوران سیاسی معاملات پر بات کرنے سے روک دیا گیا۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے نجی ٹی وی کو  بتایا   کہ انہوں نے فیصل مسجد کے امام کو کسی بھی سیاسی معاملے میں الجھنے سے باز  رہنے  کا   کہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری ادارے کی درخواست پر امام مسجد کو اپنے خطبوں کے دوران میانہ روی اختیار کرنے کا   کہا   گیا   جنہوں نے گذشتہ جمعہ کو اپنے خطبے میں حکمرانوں کیلئے اللہ سے ہدایت مانگی تھی۔

مصنف کے بارے میں