36ارب ڈالر کیساتھ چینی باشندہ ایشیاءکا امیر ترین شخص

36ارب ڈالر کیساتھ چینی باشندہ ایشیاءکا امیر ترین شخص

چین میں ایک کے بعد ایک نیا ارب پتی فرد منظر عام پر آ رہا ہے۔ اس مرتبہ سامنے آنے والا نمایاں ترین نام Ma Huateng کا ہے جو انٹرنیٹ کے میدان میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنی Tencent کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے مشہور گروپ Alibaba کے مالکJack Ma کو پیچھے چھوڑ دیا اور اس طرح نہ صرف چین بلکہ ایشیا کی امیر ترین شخصیت ہونے کا اعزار حاص کر لیا۔

چینی کمپنیTencent کے سربراہ نے بھارتی ارب پتیMukesh Ambani اور اپنے چینی ہم وطن Li Ka-shing کو بھی مات دیتے ہوئے امیر ترین ایشیائی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں اب Ma Huateng کا 18واں نمبر ہے۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق پیر کے روز ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میںTencent کمپنی کے حصص کی قیمت میں 3% کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میںHuateng کے ذاتی اثاثوں کی مجموعی مالیت ایک ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 36.2 ارب ڈالر ہو گئی۔ اس طرح وہ Alibaba گروپ کے بانی کے 35.6 ارب ڈالر کے مجموعی اثاثوں سے آگے نکل گئے۔