مخالفین کو سمجھ نہیں آ رہا کہ انسانوں کا سمندر نکلا کہاں سے ہے، مشاہد اللہ خان

مخالفین کو سمجھ نہیں آ رہا کہ انسانوں کا سمندر نکلا کہاں سے ہے، مشاہد اللہ خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ مخالفین کو سمجھ نہیں آ  رہا ہے کہ انسانوں کا سمندر نکلا کہاں سے ہے۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا انسانی سمندر آج سڑکوں پر نکل کر اس بات کا اظہار کررہا ہے کہ اس ملک میں صرف ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام محمد نواز شریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو سمجھ نہیں آرہا کہ انسانوں کا سمندر نکلا کہاں سے ہے۔ وہ تو شاید سمجھتے تھے کہ لوگ انہی کے ساتھ ہیں۔ مخالفین نے یہ بات کی کہ جے آئی ٹی کے لوگوں کو یہ خرید لیں گے سپریم کورٹ کے ججوں کو خرید لیں گے لیکن ہم نے اور ہمارے لیڈر نے اس پر توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے اس وقت کے انسان چاہتے کیا ہیں پاکستان کے عوام کو معلوم ہے چار سال پہلے اس ملک کی کیا حالت تھی، نواز شریف نے آنے کے بعد ہر چیز کو بدل کر رکھ دیا۔ دہشت گردی بہت کم ہوگئی ،لوڈشیڈنگ بیس گھنٹے سے چار گھنٹے پر پہنچا دی، دنیا کے ادارے اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ نواز شریف نے انقلابی کام کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں