نومنتخب سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے حلف اٹھا لیا

نومنتخب سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:نومنتخب سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے حلف اٹھا لیا۔ سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اعلان کیا تو منتخب سینیٹر آغاز شاہ زیب درانی حلف اٹھائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے ان سے حلف لیا۔ اراکین سینیٹ نے ڈیسک بجا کر ان کا خیرمقدم کیا جس کے بعد سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے رول آف ممبر پر دستخط کئے۔

بعدازاں سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے فرداً فرداً تمام سینیٹرز کی نشستوں پر جا کر ان سے مصافحہ کیا۔ یہ نشست آغا شہباز درانی کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔