اگر این اے 120 پر بیگم کلثوم نواز کو امیدوار بنایا گیا تو ن لیگ انتخاب جیت جائیگی ، خورشید شاہ

 اگر این اے 120 پر بیگم کلثوم نواز کو امیدوار بنایا گیا تو ن لیگ انتخاب جیت جائیگی ، خورشید شاہ

اسلام آباد:  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 4 سال سے نوازشریف کو میری بات سمجھ نہیں آئی جب کہ اب نوازشریف نے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا لیکن دیر کردی۔ ریلی نکالنا ہرجماعت کاحق ہے ۔ عدالت نااہل قراردے چکی، خود کو بچانے کا یہی طریقہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگراین اے 120 پربیگم کلثوم نواز کو امیدوار بنایا گیا تون لیگ انتخاب جیت جائیگی .انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائز دے گی ۔خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کیساتھ کوئی معاملہ نہیں، وہ بھی اپوزیشن میں ہے اورہم بھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو سیکورٹی رسک لینا پڑیں گے.قبل از وقت الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کئی بارکہا کہ میاں صاحب طاقت کے بجائے پارلیمنٹ پربھروسہ کریں ۔ آج انہیں بھٹو کا فلسفہ سمجھ آگیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جب کرسی ملتی ہے تومیاں صاحب سب کچھ بھول جاتے ہیں ۔ نوازشریف نے عوام کی رائے اور سوچ کو سمجھنے میں بہت دیر کی ۔ نا اہلی پرعوام کے پاس جانے میں نوازشریف نے بہت دیر کردی ۔ قطری خط نے میاں صاحب کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائز دے گی ۔خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کیساتھ کوئی معاملہ نہیں، وہ بھی اپوزیشن میں ہے اورہم بھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو سیکورٹی رسک لینا پڑیں گے.قبل از وقت الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں جب کہ تمام مسائل کا حل اب پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔خورشید نے کہا کہ اسمبلی کی مدت 4 سال ہونی چاہیے جب کہ آرٹیکل 62، 63 میں تبدیلی کا ابھی وقت نہیں، یہ ضیا کا قانون تھا ۔ ہم نے اپنی حکومت میں منتیں کی تھیں کہ آرٹیکل 62،63 ختم کردیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دوستوں نے ثبوت دینے کے بجائے ایسے بیان دیے جس نے دوریاں پیدا کیں ،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ صرف پیپلز پارٹی ہی ایک ایسی جماعت ہے جو ملکی مسائل حل کرسکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں