بھارتی مظالم ، مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا

بھارتی مظالم ، مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر: وادی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر ترال کے علاقے گلاب باغ میں نام نہاد سرچ آپریشن کرتے ہوے دردندگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارتی فوج نے اس نام نہاد آپریشن میں تین بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور سڑکیں بلاک کردیں، مظاہرین نے فورسز کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کی بھی مذمت کی اور بھارت مخالف نعرے بلند کیے۔
بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے بعد مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوگیا۔
بھارت کی یہ خون ریز کارروایاں دیکھتے ہوئے ہوئے پاکستان نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔