پیپلز پارٹی نے آئینی دفعات 62-63 کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، شیری رحمان

پیپلز پارٹی نے آئینی دفعات 62-63 کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، شیری رحمان

اسلام آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں تصدیق کی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم کی تیاری اور پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آئینی دفعات 62-63کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا.

بدھ کو سینیٹ میں انسداد کرپشن کے معاملے پر تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر  شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم کی تیاری کے موقع پر آئینی شقوں 62-63پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا مگر نواز شریف ہماری مخالفت میں صف اول میں کھڑے تھے. ان شقوں کا جائزہ لینا ضروری ہے, طالع آزما کی شقوں کو ہٹایاجائے یہی میثاق جمہوریت کا تقاضا ہے.پارلیمانی انتخابی کمیٹی میں بھی اس امر پر بات کی.

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ریلی میں کس کو مُکہ دکھا رہے ہیں،  پیپلز پارٹی کا لبادہ اوڑنے کے لیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں، صاف اشارہ ہے کہ عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج ہے کیا مسلح اداروں کے خلاف مُکہ اٹھایا جا رہا ہے، صاف صاف بات کریں بات نکلے گی تو بہت دور تک جائے گی، اصغر خان کیس کو بھی کھولا جائے، بھٹو کے عدالتی قتل کے حوالے سے بھی احتساب کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں