یوم آزادی پر پرچم لہرانے کی قومی تقریب پارلیمینٹ ہاؤس میں ہو گی

یوم آزادی پر پرچم لہرانے کی قومی تقریب پارلیمینٹ ہاؤس میں ہو گی

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے رابطہ کر کے یوم آزادی 14اگست کو پرچم لہرانے کی قومی تقریب پارلیمینٹ ہاؤس میں منتقل کرنے کے بارے میں آگاہ کر دیا. یہ تقریب کئی سالوں سے کنونشن سنٹر میں ہو رہی ہے, 14اگست 2017کو یہ تقریب پارلیمینٹ ہاؤس کے احاطے میں ہو گی.

اس امر کی تصدیق بدھ کو چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس کے دوران کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک میں جب بھی فوجی آمریت آتی ہے 14اگست کو قومی پرچم لہرانے کی تقریب پارلیمینٹ ہاؤس سے ایوان صدر یا کسی اور جگہ منتقل کر دی جاتی ہے، جمہوری ادوار میں پارلیمینٹ ہاؤس میں پرچم لہرایا جائے۔ اس بارے میں وزیر اعظم کو میں نے خط لکھا تھا، تحریری طور پر تو اس بارے میں کوئی جواب نہیں ملا مگر وزیر اعظم نے ٹیلیفون پر مجھے آگاہ کر دیا ہے۔

یوم آزادی کو پارلیمینٹ ہاؤس میں پرچم لہرایا جائے گا،  14اگست 2017 کی قومی تقریب پارلیمینٹ ہاؤس میں ہو   گی، تیاریوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
#/S

مصنف کے بارے میں