برطانیہ، پاکستان کا دیرینہ اورقابل اعتماد دوست ہے : بر طانوی وزیراعظم

برطانیہ، پاکستان کا دیرینہ اورقابل اعتماد دوست ہے : بر طانوی وزیراعظم

اسلام آباد: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ، پاکستان کا دیرینہ اورقابل اعتماد دوست ہے اور دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے انھیں مل کام کرنا ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پاکستانی ہم منصب شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے جس میں انہیں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کا دیرینہ اورقابل اعتماد دوست ہے اور رہے گا، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے آپ کے ساتھیوں سے مل کرکام کررہی ہوں، پاک برطانیہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہوں اور ا?پ کے ساتھ مل کرکام کروں گی۔
تھریسامے کا کہنا تھا کہ ہم باہمی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر خصوصی پروگرام منعقد کر رہے ہیں جب کہ اپنے تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے مل کر کام کرنے کی منتظر ہوں۔