میاں محمودالرشید نے نواز شریف کو ریلی کامیاب بنانے کیلئے مودی سے مدد مانگنے کا مشورہ دیدیا

میاں محمودالرشید نے نواز شریف کو ریلی کامیاب بنانے کیلئے مودی سے مدد مانگنے کا مشورہ دیدیا

لاہور : پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے نواز شریف کو ریلی کامیاب بنانے کیلئے مودی سے مدد مانگنے کا مشورہ دیدیا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرکاری ملازمین کو ریلی میں شرکت پر الائونس اور بونس دیا گیا جبکہ ریلی میں شرکت کرنے والوں کو پانچ پانچ ہزار فی کس دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی جی ٹی روڈ ہوتا تو نواز شریف کا استقبال ہوتا ابھی بھی وقت ہے نواز شریف کو ریلی کا رخ واہگہ کی جانب موڑ دینا چاہئے۔

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر سرکاری وسائل خرچ کرنے اور سرکاری ملازمین کی جی ٹی روڈ پر حاضری لگنے کے باوجود ریلی بری طرح ناکام ہوئی، میاں محمودالرشید نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی اور وزراء ملکر بھی لوگوں کو جمع کرنے میں ناکام رہے جو چند لوگ آئے دراصل وہ نواز شریف کو شہر اقتدار سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے رخصت کرنے آئے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سرکاری وسائل خرچ کرنے کے معاملے کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین مجرم کی ریلی میں شرکت سے انکار کر دیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں