رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا


کراچی:  پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں ۔ سولجر بازار، درخشان اور بلدیہ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان پر مشتمل ڈکیتوں کے ایک گروہ جن میں غلام نبی، زبیر عرف چھیپا اور احمد علی عرف باوا شامل ہیں کو گرفتار کیا۔ ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رضویہ کے علاقے میں رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سے ایک ملزم راؤ آصف جعلسازی کے ذریعے خود کو آرمی کا افسر ظاہر کرتا تھا اور اس نے جعلی کارڈ بھی بنوا رکھا تھا جبکہ دو ملزمان محمد عابد اور افتخار سے جعلی قومی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

درخشاں کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سید فرقان شاہ اور غلام حیدر کو گرفتار کیا۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں