نئی حکومت کو آئی ایم ایف کے متعلق جلد فیصلہ کرنا ہوگا:اسد عمر

نئی حکومت کو آئی ایم ایف کے متعلق جلد فیصلہ کرنا ہوگا:اسد عمر
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پروگرام کے متعلق جلد فیصلہ کرنا ہوگا تاکہ اس سلسلے میں کام کو مکمل کیا جا سکے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی خزانے کی صورتحال زیادہ بہتر نہیں ہے ۔

مزید پڑھیئے:تحریک انصاف اور بی این پی کے درمیان مذاکرات کامیاب
 
 
انھوں نے کہا کہ نئی حکومت کو آئی ایم ایف کے پروگرام کے متعلق جلد کوئی فیصلہ کرنا ہوگا ، نئی حکومت کو اس سلسلے میں ستمبر سے قبل حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے  , اسد عمر کا کہنا تھا کہ جبکہ ڈالر بانڈز کا اجراء اور آئی ایم ایف سے قرض سمیت تمام آپشنز زیرغور ہیں ۔

آئندہ حکومت کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ستمبر تک پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا , انھوں نے مزید کہا کہ ملک کو شدید قسم کے معاشی بحران کاسامنا ہے، بیرون ملک میں مقیم پاکسستانیوں کیلئے ڈالر بانڈز بھی جاری کئے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیئے:پیپلزپارٹی عمران خان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی ،خورشیدشاہ
 
 
متوقع وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کے بار ے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس کی منظوری پارلمینٹ سے ضروری ہے , یاد رہے چند روز قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کارخانوں اور زرعی شعبے کو توانائی کی رسد پرمحصولات کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ سمیت دوست ممالک کے پاس جا سکتا ہے , معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کو کم از کم بارہ اب ڈالر فنانسنگ درکار ہوگی۔ مجموعی طور پر رواں مالی سال میں آٹھائیس ارب ڈالر درکار ہیں۔