پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطان کو فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل

 پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطان کو فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطان کو فروخت کیا جارہا ہے،فرنچائزکو 52لاکھ ڈالرز میں خریدنے والی کمپنی نے پہلے سال میں ناکامی اور دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے، اکاو¿ نٹ ضبطی کے بعد اپنے شیئر لاہور کے ایک مشہور بلڈر کو فروخت کرنے کےلئے کاغذی کارروائی مکمل کر لی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے قبل ملتان چھ میں سے پہلی فرنچائز ہوگی جو اپنے شیئر فروخت کررہی ہے،اب اس فرنچائز کو نئے مالکان چلائیں گے۔فروری میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بھی چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 2019 میں ایک اور ٹیم کا اضافہ ہوجائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم افسر نے تصدیق کی کہ مالکان اپنے شیئرز گوہر اعجاز نامی بزنس مین کو فروخت کررہے ہیں تاہم ابھی اس گروپ کو شیئر فروخت کرنے کے لئے ہم سے باضابطہ رابطہ کرنا ہے اور اس کےلئے مروجہ طریقہ کار کے مطابق درخواست دینا ہے۔