سوشل میڈیا کے ذریعےخاتون کو بلیک میل اور بدنام کرنیوالا ملزم گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعےخاتون کو بلیک میل اور بدنام کرنیوالا ملزم گرفتار
کیپشن: ملزم لڑکی کے گھر والوں اور دوستوں کو اس کی قابل اعتراض تصاویر بھیجتا تھا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو بلیک میل اور بدنام کرنے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ملزم ثاقب علی سوشل میڈیا کے ذریعے اس کے گھر والوں اور دوستوں کو اس کی قابل اعتراض تصاویر بھیجتا تھا۔خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم ثاقب علی کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: نئی حکومت کو آئی ایم ایف کے متعلق جلد فیصلہ کرنا ہوگا:اسد عمر

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضہ سے درخواست گزار خاتون کے الزامات سے متعلق مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ بھی لاہور میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے قابلِ اعتراض ویڈیوز بنا کر ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں