محمود خان اچکزئی، غلام بلور اور دیگر رہنما نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

محمود خان اچکزئی، غلام بلور اور دیگر رہنما نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن صفدر سے ملاقات کا دن آج ہے ،محمود خان اچکزئی ،غلام احمد بلور، امیر مقام،سابق گورنر سندھ محمد زبیر ملاقات کیلئے اڈایالہ جیل پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے، محمود خان اچکزئی ،غلام احمد بلور، امیر مقام،سابق گورنر سندھ محمد زبیر ملاقات کیلئے اڈایالہ جیل پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ طارق فاطمی، محسن شاہ نواز رانجھا، زاہد حامد،عثمان کاکڑ اوربرجیس طاہراپنے قائد سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔