سپریم کورٹ نے میڈیا لاجک کو ٹی وی چینلز کی ریٹنگ جاری کرنے سے روکدیا

سپریم کورٹ نے میڈیا لاجک کو ٹی وی چینلز کی ریٹنگ جاری کرنے سے روکدیا
کیپشن: میڈیا لاجک کے علاوہ دیگر کمپنیوں سے ریٹنگ کرائی جائے، چیف جسٹس۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چینل ریٹنگ فراہم کرنے والے ادارے میڈیا لاجک کی تمام سرگرمیاں معطل کردیں۔ میڈیا لاجک کو ٹی وی چینلز کی ریٹنگ جاری کرنے سے روک دیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے میڈیا لاجک کے علاوہ دیگر کمپنیوں سے ریٹنگ کرائی جائے ۔ میڈیا لاجک کے سی ای او سلمان دانش کو عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے سلمان دانش کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔ سپریم کورٹ میں ریٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الااحسن  نے ریمارکس دئیے کہ میڈیا لاجک نے ریٹنگ کے لئے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔ چیئرمین پیمرا نے عدالت کو بتایا پی بی اے اور میڈیا لاجک کے معاہدے میں لکھا ہوا ہے جو ممبر نہیں ہو گا اسے ریٹنگ نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے حلیم عادل کا نام فائنل، ذرائع


چیف جسٹس نے استفسار کیاجو پی بی اے کا ممبر نہیں بننا چاہتا کیا اس کو جینے کا حق نہیں ہے؟۔ دوسرے کا  کاروبار روکنے کا کسی کو اختیار نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں