ضمنی انتخابات میں تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا اعلان

ضمنی انتخابات میں تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا اعلان
کیپشن: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کی 50 نشستوں پر ضمنی انتخاب میں ووٹ کا حق دینے کا اعلان کیا ہے۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کی 50 نشستوں پر ضمنی انتخاب میں تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا اعلان کر دیا۔ سپریم کورٹ  میں تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات  میں تارکین کو ووٹ کا حق دیں گے۔

جسٹس اعجاز الااحسن  نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے پوچھا آر ٹی ایس سسٹم کیوں کریش ہوا؟۔ جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جواب دیا آر ٹی ایس سسٹم کریش نہیں بلکہ سست روی کا شکار ہوا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے مخالفین کو گدھا کہنے پر معافی مانگ لی


چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے خدانخواستہ الیکٹرانک سسٹم میں دوبارہ خرابی سے بچنے کیلئے تارکین وطن کے ووٹ کو الگ رکھا جائے۔ اگر الیکٹرانک سسٹم میں خرابی ہو تو پورا سسٹم آلودہ نہ ہو، شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے ذمہ ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سے تارکین وطن کو ضمنی انتخابات میں ووٹ کے حق میں تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں