جیل میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبیعت بگڑ گئی

جیل میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبیعت بگڑ گئی
کیپشن: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو السر کا مرض لاحق ہے جبکہ وہ معدے کا آپریشن بھی کرا چکے ہیں۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبیعت بگڑ گئی وہ جو چیز کھاتے ہیں قے کر دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کی حالت دیکھتے ہوئے ان کو آج شام اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو السر کا مرض لاحق ہے جبکہ وہ معدے کا آپریشن بھی کراچکے ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے جیل میں ملاقات کا سلسلہ جمعرات کے روز جاری رہا۔ شریف فیملی اور 25 لیگی رہنماؤں سمیت 40 افراد نے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: ووٹ کی رازداری کا معاملہ، عمران خان کا معافی نامہ مسترد

محمود خان اچکزئی اور جاوید ہاشمی کو بھی ایک گھنٹے کے احتجاج کے بعد اندر جانے کی اجازت ملی۔ سیاسی رہنماوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات ان کا بنیادی حق ہے جس سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

جیل میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور شریف خاندان کے افراد سمیت مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے بھی سابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر، راجہ فاروق حیدر ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بغیر ملاقات روانہ ہو گئے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں