این اے 131 لاہور سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

این اے 131 لاہور سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا این اے 131 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔عمران خان کو این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ناشائستہ زبان کا استعمال، عمران ، خٹک، ایاز صادق اور فضل الرحمان کی معافی قبول
   

الیکشن کمیشن حکامکے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کے باعث تینوں حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔عمران خان کی جانب سے غیر مشروط معافی پر ازخود نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ووٹ کی رازداری کا معاملہ، عمران خان کا معافی نامہ مسترد
  
 الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 131 لاہور سے بھی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے لیکن این اے 53 اسلام آباد سے ووٹ کی رازداری کے معاملے پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکا ہوا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 لاہور سے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا جس پر لاہور ہائی کورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے تھے تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کے احکامات جا ری کر دیے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں