پیر پگارا کی جماعت نے بھی تحریک انصاف کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کر دیا

پیر پگارا کی جماعت نے بھی تحریک انصاف کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by facebook

کراچی : کراچی میں پی ٹی آئی جے ڈی اے کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ، جے ڈی اے کے رہنمائوں نے پارلیمنٹ کے اندر پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیئے:انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ حلف اٹھانے کے بعد کرینگے:شہباز شریف
 
 
تفصیلات کے مطابق پیر پگارا سمیت  جے ڈی اے نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے , پیرپگارا نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کے ساتھ غیر مشروط طور پر ہر دکھ اور سکھ میں ساتھ رہنے کا عزم کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جے ڈی اے اور سندھ کے عوام کا بھر پور شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ،ان کا کہنا تھا کہ جے ڈی اے اور تحریک انصاف سندھ میں بھر پور اپوزیشن کا کردا ر ادا کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ سے 14سیٹیں ملنا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، مرکز ،بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اتحادیوں کیساتھ مل کر حکومت بنائے گی , وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے پیر صاحب کی حمایت حاصل کرنے آئے ہیں جس کا ہمیں مثبت جواب ملا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:عمران خان پہلے ہی راﺅنڈ میں وزیر اعظم بن جائیں گے:فواد چودھری
 
 
واضح رہے اس سے قبل عمران خان نے بنی گالہ میں سندھ کے رہنماﺅں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب اندرون سندھ میں تحریک انصاف خلا پر کرے گی اور سندھ کے لوگوں کی محرومی کا اذالہ کیا جائیگا۔