پی سی بی میں بے ضابطگیاں ، رپورٹ عمران خان کو پیش

پی سی بی میں بے ضابطگیاں ، رپورٹ عمران خان کو پیش
کیپشن: نجم سیٹھی بے ضابطگیوں کی رپورٹ عمران خان کو پیش/ فوٹو فائل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018 میں کامیابی حاصل کی تو جہاں حکومت میں تبدیلی کی باتیں ہونے لگیں وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلی کی بازگشت شروع ہو گئی ۔ ہر طرف یہ باتیں گونجنے لگی کہ اب نجم سیٹھی کا چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز مشکل ہو جائے گا اور  نجم سیٹھی کی بدقسمتی دیکھیں کہ ہونے بھی کچھ ایسے ہی جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جارح مزاج بلے باز عمران نذیر نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا
 
  تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان میں نجم سیٹھی نہ صرف اپنے عہدے سے جائیں گے بلکہ  ان سے بورڈ میں بے ضابطگیوں کا حساب بھی لیا جائے گا۔اس سلسلے میں بورڈ میں میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے رپورٹ عمران خان کو پیش کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے مختلف عہدوں پر دوستوں کو نوازا۔

یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم کی بیوی شنیرا اکرم نے معافی مانگ لی
   

 چیئرمین نے کرکٹ بورڈ میں دوستوں کو ضابطے کے خلاف بھرتی کیا۔ نائلہ بھٹی کو 3 ماہ سے بھی کم دورانیے میں ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔عون زیدی کو سوشل میڈیا پر اسسٹنٹ منیجر کی ترقی دی گئی، نجم سیٹھی کے ایف بی آر میں کیسز کے حوالے سے بھی چھان بین ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں