کیامتحدہ عرب امارات میں غیر قانونی افراد عارضی ویزے پر کا م کر سکتے ہیں؟

کیامتحدہ عرب امارات میں غیر قانونی افراد عارضی ویزے پر کا م کر سکتے ہیں؟

دبئی :کیامتحدہ عرب امارات میں غیر قانونی افراد  عارضی ویزے پر کا م کر سکتے ہیں؟ دبئی ایمنسٹی اسکیم کے تحت چھ ما ہ کا عارضی ویزہ جاری کیا جا رہا ہے،چھ ماہ کے عارضی ویزے کی تجدید بھی نہیں کی جا سکے گی-


تفصیلا ت  کے مطابق، ایمنسٹی اسکیم کے تحت دیے جانے والے  چھ ماہ کے عارضی ویزے پرلوگ نہ تو کام کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس ویزے کی تجدید ہو  سکے  گی، یہ ویزہ صرف غیر ملکیوں کی  قانونی حیثیت بدلنے میں مدد فراہم کرے گا اور اس کے ساتھ  نوکری  تلاش کر سکتے ہیں، یاد رہے کہ یہ ویزہ  دبئی ایمنسٹی اسکیم کے تحت دیا جا رہا ہے۔


امیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل سعید راکن الرشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوکری کی تلاش میں آئے لوگ"اپنی حثیت بدل کر خود کو محفوظ کریں"، اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چھ ما ہ کا عارضی ویزہ حاصل کر یں۔  ان کا  مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی اس مطلوبہ ٹائم فریم کے دوران نوکری حاصل نہیں کر سکتا تو اس کو ملک سے جانا ہو گا یا دوبارہ وزٹ ویزہ لینا ہو گا  کیونکہ چھ ما ہ کے ویزے کی تجدید نہیں ہو سکے گی-

یہ بھی پڑھیں:ایمنسٹی اسکیم ، ہفتے میں 10,000 لوگوں نے فائدہ اٹھایا


حکام نے خبردار کیا ہے کہ عارضی ویزہ ورک پرمنٹ نہیں ہے، کوئی بھی شخص جب تک کوئی نوکری تلاش نہیں کر لیتااور اپنے ویزے کو عارضی سے ملازمت پیشہ پر منتقل نہیں کر لیتاوہ کسی قسم کا کوئی کام نہیں کر سکتا،  کوئی بھی شخص جب کسی کمپنی کی طرف سے ویزہ حاصل کر لے گا تو پھر کا م کرنے کا مجاز ہوگا-


حکام کے مطابق چھ ما ہ کا عارضی ویزہ اسکیم کے تحت دیا جا رہا ہے تا کہ لوگ یہاں قانون کے مطابق رہ کر نوکر ی تلاش کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان تما م لوگوں کے لیے سنہری موقع ہے ،  جو یہاں قانون کے مطابق رہ کر نوکری کرنا چاہتے ہیں، مزید کسی مشکل سے بچنے کے لیے اس موقعے سے فائدہ اٹھا کر نوکری تلاش کر لینی چاہیے کیوں کہ اس ویزے کی تجدید نہیں ہو سکے گی- عارضی ویزہ رکھنے والے لوگ چھ ماہ کے دوران  کسی بھی پرائیویٹ یا  گورنمنٹ سیکٹر میں نوکری تلاش کر سکتے ہیں-

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں آج سے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہو گیا

 
 حکام کے مطابق، اسکیم کا مقصد ان لوگوں کو  بہترین موقع فراہم کر نا ہے جو معاشرتی اور معاشی طور پر استحکام چاہتے ہیں۔ مزید یہ کہ لوگ اپنی غیرقانونی حیثیت کو  قانونی کرکے متحدہ عرب امارات کی منسٹری آف ہومین ریسورسر   کی ویب سائٹ پر رجسٹر ہو کربھی نوکری حاصل کر سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں