پی پی 123 میں دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار سید قطب شاہ کامیاب قرار

پی پی 123 میں دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار سید قطب شاہ کامیاب قرار
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد :عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ 6 سے کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون امیدوار سونیا علی ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ہار گئیں۔حلقے کے ریٹرننگ افسر شہوار امین واہگہ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد نیا فارم 49 جاری کر دیافارم 49 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قطب علی شاہ المعروف علی بابا 17 ووٹ سے جیت گئے۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 131 لاہور سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
   

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 4 اگست کو پی پی 123 پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔سید قطب شاہ نے ہائی کورٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرائی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حلقے میں ایک لاکھ 28 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 4 ہزار 500 ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا، جبکہ فارم 45 بھی فراہم نہیں کیا گیا۔انہوں نے درخواست میں پی ٹی آئی امیدوار سونیا علی کو دھاندلی سے کامیاب کرانے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں