مون سون بارشوں نے بھارت کی بڑی ریاست میں تباہی مچا دی

مون سون بارشوں نے بھارت کی بڑی ریاست میں تباہی مچا دی
کیپشن: image by facebook

کیرالا : بھارتی ریاست کیرالا میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ، لینڈ سلائیڈنگ سے بیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ، 26 برس بعد ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالا میں مون سون کی بارشوں نے بتاہی مچا دی ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک بیس سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:سعودی حکومت نے ریٹیل کے12شعبوں کی سعودائزیشن پر عملدرآمد کی تاریخیں مقرر
 
 
انتظامیہ نے بیس سال بعد اڈوکی ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے ہیں تاکہ سیلاب کی صورتحال سے بچا جا سکے ۔

واضح رہے کہ ایشیا کے زیادہ تر ممالک میں سمندری طوفان اور مون سون بارشوں خطرے کا باعث بن رہی ہیں ، جاپان میں بھی سمندری طوفان سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔