میڈیا لاجک کیخلاف سپریم کورٹ نے نیو نیوز کے مؤقف کی تصدیق کر دی

اسلام آباد:پاکستانیوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش پکڑی گئی ۔ سپریم کورٹ نے نیو نیوز کے مؤقف کی تائید کر دی اور میڈیا لاجک کو ریٹنگ دینے سے روک دیا ۔

کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے میڈیا چینل نیو نیوز کو میڈیا لاجک نے چوتھے نمبر سے آخری نمبروں پر پہنچا دیا ۔ میڈیا لاجک نے اپنی مرضی کے ٹی وی چینلز کو ریٹنگ دی جس کی وجہ سے سپریم کورٹ نے انہیں ٹی وی چینلز کو ریٹنگ دینے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے دیگرکمپنیوں سے ریٹنگ کرانے کاحکم دے دیا۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے میڈیا لاجک اورپی بی اے نے اجارہ داری قائم کررکھی ہے۔ سپریم کورٹ نے میڈیالاجک کے سی ای اوبھی کو طلب کرلیا۔

کیس سماعت کےبعد کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کےسیکریٹری نےبھی میڈیالاجک کوآڑےہاتھوں لیا اور کہا کہ میڈیا لاجک اپنی مرضی سے ریٹنگ دیتا ہے ۔

    

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے میڈیا لاجک کو ٹی وی چینلز کی ریٹنگ جاری کرنے سے روکدیا
   

   

 نیو نیوز کو پاکستانیوں ،اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بننے کی سزا دی گئی۔نیو نیوز کا میڈیا لاجک سے صرف ایک سوال ہے پاکستان کے ٹاپ فائیو چینلز میں شامل ٹی چینل راتوں رات آخری نمبروں پر کیسا پہنچ گیا؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ میڈیالاجک کے علاوہ ریٹنگ کےتمام آزاد ذرائع  نیو نیوز کی مقبولیت ثابت کر رہےہیں جہاں نیوزاب بھی ناظرین کی پسند اور ریٹنگ میں پہلےنمبروں کےچینلزمیں شامل ہے۔

 خیال رہے کہ میڈیا لاجک کی جانب داری اور کیخلاف ظالمانہ کارروائی سے نیو نیوز کا معاشی استحصال ہوا جس کی وجہ سے نیو نیوز کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

لیکن اگر  پاکستانیوں کی آواز  بننا ، مظلوم کشمیریوں کی فریاد بننا،غیر جانبدار رہنا ، امن پسندی کوفروغ دینا ،کرپشن،ظلم وستم، میرٹ کےقتل عام کےخلاف کھڑا ہونا جرم ہے تو نیو نیوز یہ جرم بار بار کرتا رہے گا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں