یمن: بچوں کی بس پر فضائی حملہ، 43افراد جاں بحق

یمن: بچوں کی بس پر فضائی حملہ، 43افراد جاں بحق
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

صنعا: یمن کے شمالی صوبہ صعدہ میں بچوں سے بھری بس پر فضائی بمباری کی گئی ، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یمن کے طبی ذرائع اور عالمی ریڈ کراس کے مطابق بس کو صعدہ کے علاقے سوق ضحیان میں نشانہ بنایا گیاتھاجبکہ بس میں 10 سال سے کم عمر کے بچے سوار تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے میں 63 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔اس واقعے کی اب تک آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے جبکہ سعودی اتحاد کی جانب سے بھی اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔