کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا

کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو السر کا مرض لاحق ہے جبکہ وہ معدے کا آپریشن بھی کرا چکے ہیں۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی : کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو طبیعت خراب ہونے کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایون فیلڈ ریفرنس میں جیل میں اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن صفدر کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور صفدر جو کھاتے یا پیتے تھے قے کر دیتے تھے۔


ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو معدے میں السر ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کیپٹن (ر)صفدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی رائے کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کیپٹن (ر)صفدر کو انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیل میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبیعت بگڑ گئی

  

 ذرائع کا بتانا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو پمز اسپتال کے سے کارڈک وارڈ پہنچایا گیا ہے اور انہیں وہ کمرہ دیا گیا ہے جو نواز شریف کو دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں