صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کوطلب  کر لیا ۔صدر مملکت نے اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دےدی۔13 اگست کو ہونےوالےاجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔13 اگست کو ہونےوالےاجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔نگران وزیراعظم نے اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:قومی وصوبائی اسمبلیوں کے کامیاب امیدواروں کے نوٹی فکیشن جاری
   

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25جولائی 2018کے عام انتخابات  کے نتیجے میں  قومی  وصوبائی اسمبلیوں ک ے کامیاب  امیدواروں کے  نوٹی فکیشن جاری کردیئے تھے ۔پہلے اجلاس میں منتخب اراکین خود حلف اٹھانےکے علاوہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان (وزیراعظم) کا چناؤ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا
   
یاد رہے کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 116، مسلم لیگ (ن) 64، پیپلز پارٹی 43 اور ایم ایم اے 12 نشستوں کے ساتھ نمایاں ہیں جب کہ 13 آزاد امیدوار بھی ہیں جو حکومت سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں