مقبوضہ کشمیر سے متعلق ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، امریکی محکمہ خارجہ

 مقبوضہ کشمیر سے متعلق ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، امریکی محکمہ خارجہ
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی پیش رفت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، مورگن آرٹگس۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات سے گریز کیا جائے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

مورگن آرٹگس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی پیش رفت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں غیر قانونی اقدامات سے گریز کیا جائے۔