پاکستان مقبوضہ کشمیر کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا:فردوس عاشق اعوان

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا:فردوس عاشق اعوان
کیپشن: image by facebook

مشیر برائے اطلاعات فردو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے موقف سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، سجن جندال سجنوں سے ملنے کہاں آتا تھا ، شریف خاندان کو یاد دلانا ہوگا ، فواد چودھری میرے بھائی اور دل کے قریب ہیں، کابینہ میں ہلکی پھلکی موسیقی سے ماحول خوشگوار رہتا ہے.

 وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر کابینہ کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا ، بھارت کشمیر میں نہتے شہریوں کے خلاف دہشتگردی کر رہا ہے ، وزیراعظم کشمیر پر جو سٹریٹجی بنائیں گے ، کابینہ ان کا ساتھ دے گی ، وزیراعظم کو کراچی میں صفائی کے ناقص انتظامات اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا ہے .

ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے ، گلی محلوں سے کچرا اٹھانے پر لوگوں کو معاوضہ دیا جائے گا، ریلوے سٹیشنز پر خواتین کے لیے خصوصی میکنزم بنایا جائے گا، ایرا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے .

ن لیگ کے کسی لیڈر نے آج تک کلبھوشن دہشتگرد کا نام تک نہیں لیا ہے ،