ہوواوے موبائل کمپنی نے اپنا آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا

ہوواوے موبائل کمپنی نے اپنا آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا
کیپشن: Mobile by Android

بیجنگ :سمارٹ فون بنانے والی دنیا کی تیسری اور چین کی سب سے بڑی موبائل کمپنی ہوواوے نے امریکا اور گوگل کی پابندیوں کے بعد اپنا آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے.

 کمپنی نے رواں برس مئی میں پیشگوئی کی تھی کہ وہ دو برس تک اپنا سسٹم تیار کر لیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندی کے بعد گوگل نے بھی کمپنی پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے اسے اپنے اینڈرائیڈ سسٹم سے محروم کرنے کا عندیہ دیا تھا ۔

امریکی صدر نے ہواوے پر چین کی خفیہ ایجنسیوں کو امریکی صارفین کا ڈیٹا فراہم کرنے اور جاسوسی کے الزامات کے تحت بلیک لسٹ کیا تھا۔