وزیراعظم کا شاہ بحر ین سے ٹیلی فونک رابطہ, مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

وزیراعظم کا شاہ بحر ین سے ٹیلی فونک رابطہ, مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: وزیراعظم کا  بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فونک رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم نے شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا  کہ بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری بھارت کو غیر ذمہ دارانہ اقدام کرنے سے روکنے میں کردار ادا کرے۔

 

عمران خان نے  کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ بھارت کے کسی یکطرفہ فیصلے سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی۔

 

بحرین کے شاہ  نے پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بحرین مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ امید ہے تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔