”سمجھوتہ ایکسپریس “کے بعد” دوستی بس“ سروس بھی بند کر دی گئی

”سمجھوتہ ایکسپریس “کے بعد” دوستی بس“ سروس بھی بند کر دی گئی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پاک بھارت دوستی بس سروس معطل کر دی گئی ، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے دونوں ممالک کے درمیان چلنے والی سفری سروس بند کرنے کااعلان کیا.

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے کشیدہ حالات کے بعد پاکستان اور بھارت کے سفارتی تعلقات بھی کشیدگی کا شکار ہوچکے ہیں ، وفاقی وزارت مواصلات نے موجودہ کشیدہ حالات کے باعث پاک بھارت دوستی بس سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے .

اس حوالے سے وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے ہفتے پیر کے روز سے پاک بھارت دوستی بس سروس بندکر دی جائے گی .

بس سروس غیر معینہ مدت تک بند رہے گی ، قوی امکان ہے کہ پاک بھارت تعلقات معمول پر آنے سے قبل دوستی بس سروس کا دوبارہ سے آغاز نہیں ہوگا۔