نعمان اعجازاورصبا قمرکاکوئی بھی ڈرامہ آن ائیر ہو توضروردیکھتی ہوں‘شائستہ لودھی

نعمان اعجازاورصبا قمرکاکوئی بھی ڈرامہ آن ائیر ہو توضروردیکھتی ہوں‘شائستہ لودھی

لاہور: اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ نعمان اعجازاورصبا قمرمیرے پسندیدہ اداکارہیں اورمیں ان کی اداکاری سے بڑی متاثرہوں،دونوں کی جب بھی کوئی ڈرامہ سیریل آن ائیر ہوتی ہے توضروردیکھتی ہوںاور ان سے سیکھتی ہوں ۔


شائستہ لودھی نے کہا کہ دونوں کی اداکاری میں اتنی پختگی ہے کہ ان کے کام کو دیکھ کر سیکھنے کا موقع ملتاہے اور یقینا نئے لوگ ان کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے گھڑیا ں اور آئینے جمع کرنے کا بہت شوق ہے اورمیرے پاس بے شما رگھڑیاںہیں جبکہ گھر میں مختلف ڈیزائنوں والے آئینے بھی لگے ہوئے نظر آئیں گے۔ میں جب بھی کہیں جاتی ہوں میری کلائی میں گھڑی ضرور ہوتی ہے اور میں اپنے لباس کے تناسب سے اپنی گھڑی کا انتخاب کرتی ہوں۔