نواز شریف مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں ، فواد چوہدری

نواز شریف مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں ، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری  نے کہا  ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات فوری طور پر شروع کرنے چاہئیں اور وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی میں پیش ہوں۔


سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کل  احتساب عدالت آصف زرداری پر بذریعہ ویڈیو لنک فرد جرم عائد کرنے جا رہی ہے، عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جارہی، ان کے خلاف مقدمات کو فوری طور پر شروع کرنا چاہیے اور نوازشریف ویڈیو لنک سے شامل ہوں۔